اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات سے تین روز قبل سامنے آنے والے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹ اور ری پبلکن صدارتی امیدواروں کے درمیان فاصلہ انتہائی کم ہوگیا ہے۔
ریئل کلیئر پولیٹکس کی جانب سے کرائے جانے والے رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق، ہلیری کلنٹن کو چھیالیس اعشاریہ چار فی صد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چوالیس اعشاریہ آٹھ فی صد رائے دھندگان کی حمایت حاصل ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مجموعی نتائج کے مطابق، اگر چاروں صدارتی امیدواروں کے بارے میں رائے دھندگان کے خیالات کو سامنے رکھا جائے تو ہلیری کلنٹن کو مجموعی طور پر پینتالیس فی صد، ڈونلڈ ٹرمپ کو بیالیس اعشاریہ سات فی صد، لبرٹیرین پارٹی کے گیری جانسن کو چار اعشاریہ سات فی صد، اور گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹائن کو ایک اعشاریہ دو فی صد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے آٹھ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲